وزیراعظم برطانیہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز کا دورہ برطانیہ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز ڈیووس سے پاکستان واپسی سے قبل برطانیہ پہنچ گئے، ان کے طیارے نے لوٹن کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑیوں پر پاکستان کے خلاف بولنے کے لیے دباؤ ہوتا ہے: شاہد آفریدی
عالمی اقتصادی فورم کی شرکت
وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں بورڈ آف پیس کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ماڈل صوفیہ خان المعروف فیا خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم
ملاقاتیں اور چیک اپ
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں 4 روز قیام کریں گے، وزیراعظم ملاقاتوں کے علاوہ میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔
خوش آمدید کہنے والے
وزیراعظم کا استقبال کرنے والوں میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، ڈپٹی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز، او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا شامل تھے۔








