پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا
گرفتاری کی خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانی حقوق کےلیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اب سے کچھ دیر قبل پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پھر پی سی بی پر سنگین الزامات لگا دیئے
گرفتاری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کو سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر ملک بھیجنے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
مؤقف پر ڈٹے رہنے کا اعلان
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے جیل ہی جانا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایک پروپیگنڈا جماعت ہے، عظمیٰ بخاری
آئینی و قانونی حقائق
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور کسی بھی کام پر ندامت یا پچھتاوا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کاونٹر ٹیرر ازم یونٹ نے سھنبال لی ، ذرائع کا دعویٰ
سرینڈر کا فیصلہ
دوسری جانب ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ انہوں نے خود کو بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے لیڈران کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے۔ ہم ان کے پاس موجود ہیں اور ان کے پاس ہی رہیں گے۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ جس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا ہے، وہ انہیں یہاں ہی گرفتار کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
یاد رہے کہ متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو موجودہ کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالتی کارروائی کا پیش رفت
فیصلے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گواہوں پر جرح کیلئے 4 دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ اگر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو یہ آرڈر ختم تصور ہو گا۔








