ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو ایک اور خط، تحفظات پر غور کرنے پر زور
بنگلہ دیش کا آئی سی سی کو خط
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ بھارت میں نہ کھیلنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ خط میں آئی سی سی سے تحفظات پر غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ابرار اور ہاسارنگا کے جشن کے چرچے، ایک دوسرے کے انداز میں سیلیبریشن
حکومتی موقف کا اظہار
ذرائع کے مطابق بی سی بی نے خط میں حکومت کے موقف سے آگاہ کیا ہے، اور بی سی بی نے آئی سی سی سے اپنے تحفظات پر غور کرنے پر زور دیا ہے۔
بنگلہ دیش حکومت کا اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔








