راولپنڈی، بچی کی بالیاں نوچنے والا پولیس تحویل سے فرار، ملزم مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کا کامیاب آپریشن

راولپنڈی (آئی این پی) میں معصوم بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچنے میں ملوث ملزم کو تھانہ دھمیال کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 22 اگست سے اب تک ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جو رعایت اور التوا دیا گیا وہ کسی عام شہری کو پاکستان کی کسی عدالت میں میسر نہیں ہوتا، حنا پرویزبٹ

ملزم کا فرار اور تعاقب

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چند روز قبل اشرف کالونی کے علاقے میں گلی میں کھیلتی 3 سے 4 سالہ بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہونے والے ذیشان نامی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کی تھی، جبکہ بچی کے کانوں سے نوچی گئی سونے کی بالیاں بھی برآمد کر لی گئی تھیں۔ تاہم گزشتہ شب ملزم کو مزید شواہد کی برآمدگی اور نشاندہی کے لیے پولیس تحویل میں لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیسی بھول ہوئی ظالم سے جس نے ہمیں للکارا ہے۔۔۔

پولیس کے خلاف فائرنگ

پولیس نے فوری طور پر ملزم کا تعاقب شروع کیا، اور ایک مقام پر ملزم کی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران 3 ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ کراس فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ذیشان زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

مقابلے کی اطلاع اور تفتیشی کاروائیاں

مبینہ مقابلے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جب کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران فرار ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ دھمیال کے علاقے میں معصوم بچی کے کانوں سے زبردستی بالیاں اتار کر فرار ہونے کے مقدمے کے علاوہ اغوا کے مقدمے میں بھی ملوث ہے اور ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...