گورنر سندھ کا سانحۂ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا اعلان
گورنر سندھ کی شدید تنقید
کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحۂ گل پلازہ پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کسی بھی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کو غدار سمجھتی ہے تاہم پی ٹی آئی کو اپنی سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی، شرجیل انعام میمن
سانحے کی فوری صورت حال
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آگ 2 گھنٹے بعد نہیں بجھائی جاتی، فوری اقدام ہوتا ہے۔ گورنر سندھ بولے کہ انہوں نے 2 گھنٹے بعد ہی گل پلازہ پہنچ کر لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھا، ریسکیو اداروں کو بلایا، پانی منگوایا، ٹریفک کھلوائی۔ یہ نہیں چلے گا کہ گورنر ریسکیو کے لیے گیا تو اسی پر الزام لگادو کہ وہ کیوں گیا۔ جن کی ذمہ داری تھی وہ گل پلازہ پر موجود ہی نہیں تھے، بتایا جائے یہ خون کس کے ہاتھ پر ہے؟
یہ بھی پڑھیں: سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا
مخالفین کے لئے پیغام
گورنر سندھ نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنے والوں، کراچی کے لوگوں کے دلوں میں نفرت آ چکی ہے، بے حسی کی انتہا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے فوری سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
گورنر سندھ نے سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے اور خود کو بھی کمیشن میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں شاید آپ کو صحیح بات نہیں بتائی جا رہی، انہوں نے سوال کیا کہ مشینری صحیح کام کیوں نہیں کر رہی؟ وہاں جس کا باپ مارا گیا اس کے بیٹے پر لاٹھی چارج کیوں کیا جا رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف
سیاسی الزام تراشی سے گریز
گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی الزام تراشی نہیں ہونے دوں گا، یہ فائل بند نہیں ہوگی، کوئی سیاست کرے گا تو سب کا کچہ چٹھ کھول دوں گا۔ اگلی پریس کانفرنس میں بہت کچھ بتاؤں گا، جو غم اور غصہ ہے، وہ صبر ختم کردوں گا اور حقیقت بتا دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع
انتظامیہ کی غفلت اور انصاف کی طلب
گورنر سندھ نے کہا کہ وہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر پردہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سے کہیں گے کہ کراچی آپ کا منتظر ہے، دیکھیں یہاں کس نے زیادتی کی ہے۔ صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری لواحقین کو انصاف دلواسکتے ہیں۔
لواحقین کے لئے مالی امداد
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحۂ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔








