قومی ٹیم کے موجودہ اور کچھ سابق کرکٹرز کے ساتھ مبینہ مالی فراڈ کا انکشاف
مبینہ فراڈ کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، سزائیں اور بھاری جرمانوں کی تجاویز سامنے آگئیں
پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ نہ کرنے کی وجہ
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مسئلہ حل کروانے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ کرکٹرز نے سابق کپتان کی دیکھا دیکھی کاروباری شخص کیساتھ سرمایہ کاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں اور عوامی نمائندگان کی تمام غیر ضروری مراعات، پروٹوکول اور صوابدیدی اختیارات ختم کیے جائیں اور انہیں عام شہری کی کم از کم سطح پر لایا جائے۔
سرمایہ کاری اور مالی نقصان
موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہِ راست بھی کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی۔ کرکٹرز نے اپنے کروڑوں روپے ڈبل منافع کے چکر میں مبینہ طور پر دے دیے، کرکٹرز کو آغاز میں منافع بھی ملتا رہا لیکن بعد میں کاروباری شخص منظر سے غائب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ بار الیکشن سے پہلے 3امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے
فراڈ ملزم کی شناخت
ذرائع کے مطابق فراڈ کرنے والا شخص امریکا میں رہائش پذیر ہے، اس کی کئی پاکستانی کرکٹرز سے دوستی تھی۔ کرکٹرز کا دعویٰ ہے کہ اب اس شخص کا فون بند ہے۔ کرکٹرز اصل رقم واپس لینا چاہتے ہیں لیکن فراڈ کرنے والے شخص سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
رقم کی واپسی کی کوششیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے چند ہفتے قبل اس سے متعلق کوششیں کیں اور بعض کو کچھ پیسے واپس بھی ملے ہیں۔ کرکٹرز کا ایک مشہور ایجنٹ بھی رقم سے محروم ہونے والوں میں شامل ہے۔








