کراچی میں ایک اور شارٹ ٹرم اغوا کا واقعہ، اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کرکے شہری کو چھوڑ دیا گیا
کراچی میں مبینہ پولیس اہلکاروں کی کارروائی
کراچی (آئی این پی ) کراچی میں مبینہ پولیس اہلکاروں نے ایک شہری کو شارٹ ٹرم اغوا کے بعد اس کے اکائونٹ سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کر کے کلفٹن کے ڈالمن مال کے قریب چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ
اغوا کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کے شارٹ ٹرم اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔ بوٹ بیسن تھانے میں شہری کے اغوا اور لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ڈالمن مال کلفٹن کے قریب کالے رنگ کی گاڑی میں سوار افراد نے شہری کو اغوا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ
مالی چوری کا طریقہ کار
ملزمان نے شہری کے اکائونٹ سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کیے، ابتدائی طور پر 28 لاکھ بعد میں 49 لاکھ روپے نکالے گئے۔ شہزادی نامی لڑکی کے ذریعے 25 لاکھ، 30 لاکھ اور 4 لاکھ رقم نکالی گئی۔ ملزمان نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور ایف آئی آر کیلئے جھوٹا حوالہ دیا، شہری کو دھمکایا گیا کہ اگر رقم نہ دی گئی تو اسے 3 سال کے لیے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ رقم کے حصول کے لیے ملزمان نے "شہزادی نامی لڑکی" کو اے ٹی ایم کارڈز اور پن نمبر فراہم کیے۔
پولیس کارروائی
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔








