مری میں شدید برفباری،5 ہزار گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن شروع، انتظامیہ ہائی الرٹ
مری میں شدید برفباری
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) مری میں شدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور مری کے اندر موجود 5 ہزار گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونس الٰہی اور عظمیٰ زاہد بخاری سوشل میڈیا پر آمنے سامنے، طنزیہ سوالات اٹھادیے
ریلیف آپریشن
تفصیلات کے مطابق مری کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہیوی مشینری، کرینیں اور لوڈرز شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث مزید گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جس طرح تمام راستے ہراساں کیا گیا، کوئی جمہوری حکومت اس طرح نہیں کرتی، یہ تو سیدھا سیدھا مارشل لاء ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
سیاحوں کی حفاظت
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، تمام وسائل انخلاء کے لیے وقف کردیئے ہیں۔ سیاحوں کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں، پولیس اور انتظامیہ سڑکوں پر موجود ہے۔ شہریوں کو مری کا سفر فوری ترک کرنے اور گاڑیوں میں ہیٹر استعمال کرنے والے آکسیجن کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتظامیہ کی کڑی نگرانی
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک آخری سیاح نہیں نکل جاتا تمام افسران فیلڈ میں رہیں گے۔








