بھارتی شہر اندور میں صورتحال تشویشناک، زہریلے پانی پینے سے 25 افراد ہلاک، درجنوں افراد یرقان میں مبتلا
زہریلا پانی: بھارت میں 25 افراد کی ہلاکت
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں زہریلا پانی پینے سے 25 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ درجنوں افراد یرقان میں مبتلا ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا، مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے: محسن نقوی
آلودہ پانی کا مسئلہ
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں آلودہ پانی کے استعمال نے شہر بھر میں سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔ "جنگ" نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اندور شہر میں زہریلا پانی پینے سے اب تک 25 افراد ہلاک جبکہ مہو کے علاقے میں 24 سے زائد افراد یرقان میں مبتلا ہو چکے ہیں، متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز کی بھارت کے خلاف شاندار فتح، پانچوں مقابلے جیت لیے
مقامی لوگوں کی مشکلات
بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نلوں سے کیچڑ آلود اور بدبودار پانی آ رہا ہے جسے پینے کے بعد بچے اور بڑے بیمار ہو گئے ہیں۔ کئی طلباء بیماری کے باعث سکول اور امتحانات میں شریک نہیں ہو سکے۔ اندور شہر کے متعدد علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔
حکومت کی عدم توجہ
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کچھ جگہوں پر پانی کی پائپ لائنیں گندی نالیوں اور سیوریج کے قریب سے گزرتی ہیں، اُنہوں نے کئی بار گندے پانی کی شکایت کی ہے مگر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔








