گل پلازہ سانحہ پر بات کرتے کرتے آپ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے لگے ہیں، شازیہ مری۔

اسلام آباد میں شازیہ مری کا بیان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحہ پر بات کرتے کرتے آپ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے لگے ہیں۔ کراچی میں افسوسناک واقعے پر سب کو تکلیف ہوئی، دکھ کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

سندھ حکومت کی ذمہ داری

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے لیکن اس واقعے پر جو سیاست کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے۔ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے، لگتا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں اٹھارویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔ اس واقعے پر بات کرتے کرتے آپ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر وائرل

وفاقی وزیر کا بیان

شازیہ مری نے مزید کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے سندھ کے شہر کو وفاق کے قبضے میں دینے کی بات کی، ہم جانتے ہیں آپ نے قبضے کی سیاست کی اور نام لے لے کر خود کو ایکسپوز کیا۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کی تنقید

’’جنگ‘‘ کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام لوگوں نے وقت کے ساتھ ایک دوسرے پر چارج شیٹ دی، ایسی بات کرکے کئی لوگوں کے احساسات کو مجروح کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے وزیر نے بیان دیا ہو یا کسی اور نے دیا ہو وہ قابل مذمت ہے، کراچی کو سب پتا ہے اس لیے کوئی آپ کے پیچھے نہیں کھڑا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...