عوام کی خوشیاں لوٹانے آئی ہوں، 6 فروری کی رات بسنت فیسٹیول کی لانچنگ، 7 فروری کو باقاعدہ آغاز ہوگا: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے

بسنت فیسٹیول کی تفصیلات

لاہور(طیبہ بخاری سے )عوام کی خوشیاں لوٹانے آئی ہوں ،6فروری کی رات بسنت فیسٹول کی لانچنگ،7فروری کو باقاعدہ آغازہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے3 روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے، پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اجلاس کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں بسنت فیسٹیول سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے بسنت فیسٹیول سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں۔ پنجاب کے عوام سے خوشی کا ماحول چھین کر لڑائی جھگڑوں اور فتنہ فساد کے سپرد کر دیا گیا۔ پنجاب دل والوں کا صوبہ ہے لیکن عوام کو تفریح سے دور کر دیا گیا۔ 30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سال بھی منائیں گے۔ پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے۔ عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کا خوبصورت تہوار 800سال قبل شروع ہوا۔ بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ پنجاب کے عوام کو بسنت کی خوشخبری دینا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 200روپے سستا ہو گیا

سیفٹی پلان اور پابندیاں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 6 - 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ سپانسرڈ اور آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں۔ بسنت جیسے تہوار کا حادثات سے منسلک ہونا افسوسناک ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے لئے جامع سیفٹی پلان بنایا گیا۔ لاہور کو ریڈ، ییلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لاہور میں 10 لاکھ بائیکوں پر مفت سیفٹی راڈ لگارہے ہیں۔ بسنت کے تہوار کے لئے 2150 مینوفیکچر، ٹریڈرز، دکانداروں اور دیگر متعلقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

بسنت سے پہلے پتنگ بازی کرنے پر 600زائد مقدمات درج اور 641 گرفتار ہوچکے ہیں۔ غیر قانونی طور بنائی اور فروخت ہونے والی 27ہزار سے زائد پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ بسنت منانے کے لئے 10ہزار سے زائد ضمانتی بانڈ لیے گئے ہیں۔ ہرصورت میں عوام کا تحفظ یقینی بنانے چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 3700 روپے کی کمی

پتنگ بازی کے قوانین

بسنت سیفٹی پلان عوام کو سزا دینے کیلئے نہیں بلکہ تحفظ کیلئے ہے۔ بسنت کے دوران ڈور کی چرخی منع ہے، صرف پنا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پتنگ بازی کے لئے کاٹن کے نو دھاگوں پر مشتمل ڈور ہی استعمال کی جاسکے گی۔ نائیلون اور دھاتی تار کی ڈور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقررہ ساز سے بڑا پتنگ اور گڈا بھی اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ممنوعہ ڈور استعمال کرنے پر 5 سال قید اور 5 ملین روپے تک جرمانہ ہوگا۔ 6 - 7 اور 8فروری کے علاوہ بسنت بازی پر جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنے والے والدین اور سرپرست ذمہ دار ہوں گے، قانونی کارروائی کریں گے۔

ٹریفک اور دیگر انتظامات

بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ چار ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے۔ جہاں ڈور پھرنے کے واقعات پیش آئے ان علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ بسنت ٹرانسپورٹ پلان کے تحت فری رائیڈ کی سہولت دیں گے۔ 500بسیں چلارہے ہیں، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہوگا۔

سیف سٹی اور کمشنر آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں، جہاں 24/7ہائی الرٹ ہوگا۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے 3 روزہ بسنت میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔ عوام سے ڈس انفارمیشن یا افواہوں پر کان نا دھرنے کی اپیل کرتی ہوں۔ بسنت عوام کی تفریح اور خوشی کیلئے ہے، ذہنی کے ساتھ بسنت منائیں۔ 6فروری کی رات بسنت فیسٹول کی لانچنگ کی جائے گی اور 7فروری کو باقاعدہ آغاز ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...