مری میں 22 گھنٹوں بعد رکنے والی برف باری ایک بار پھر شروع ہوگئی ، جھیگا گلی سے ملحقہ ایم آئی ٹی روڈ پر سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔

برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مری میں 22 گھنٹوں بعد رکنے والی برف باری ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔ جھیگا گلی سے ملحقہ ایم آئی ٹی روڈ پر سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جہاں سے تاحال برفباری نہیں ہٹائی جاسکی ہے۔ مری میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، وہاں سیاحوں کا داخلہ تاحال بند ہے، جھیگا گلی سے مری جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ سیاحوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے پاس پیسے ہیں نہ ہی کھانے کا کوئی انتظام ہے، کئی گھنٹے سے ہم برف میں پھنسے ہیں کوئی ادارہ نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں ہڑتال یا کسی بھی غیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی کا اعلان

ریسکیو آپریشن جاری

کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہا ہے کہ مری میں برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے، راولپنڈی اسلام آباد سے مری کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، شدید برف باری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہیں۔ عامر خٹک نے مزید کہا کہ برفباری میں صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ مری میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے رابطوں میں دشواری ہے، برف میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاح مری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: گھریلو ملازم کو مبینہ تشدد کے بعد چھت پرپھینک دیا گیا، ملازم جاں بحق

برف ہٹانے کا عمل جاری

حکام کا کہنا ہے کہ مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کا عمل آدھا مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مختلف شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رہے۔ انتظامیہ نے مزید سیاحوں کے مری میں داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملکہ کوہسار میں شدید برفباری کے باعث اسلام آباد انتظامیہ نے مری جانے والے راستے صبح سے بند کر رکھے ہیں، مری ایکسپریس وے کے داخلے راستے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

موٹروے پولیس کی کارروائیاں

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مری میں شدید برف باری جاری ہے جس کے پیش نظر ایکسپریس وے پر موٹروے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، موٹروے پولیس کے حکام این 75 پر جگہ جگہ مسافروں کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں، برف ہٹانے والی مشینری اور آلات بھی اپنے کام میں مصروف عمل ہیں۔ شہری موسمی حالات کے پیش نظر مری کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...