پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
پی ٹی آئی رہنما کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما بلال منصور نے ملاقات کی، اس موقع پر سعید غنی، سہیل انور سیال اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کمیٹی کا راولپنڈی کا دورہ، امن کمیٹی اور علماء ومشائخ سے ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
ملاقات کے دوران بلال منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، فریال تالپور نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
پی ٹی آئی کو دھچکا
واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا تھا جہاں مرکزی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی سردار شاہنواز اختر نے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔








