ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ کیا گیا تو یہ یقیناً مایوس کن ہوگا، تاہم یہ اپنے کیریئر کا اختتام نہیں سمجھتا، حارث روف
راولپنڈی میں حارث رؤف کا ردِعمل
قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ممکنہ اسکواڈ سے اخراج کی خبروں پر کھل کر ردِعمل دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ کیا گیا تو یہ یقیناً مایوس کن ہوگا، تاہم وہ اسے اپنے کیریئر کا اختتام نہیں سمجھتے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
حارث رؤف کا انٹرویو
ایک انٹرویو میں حارث رؤف نے تسلیم کیا کہ ورلڈکپ سکواڈ سے نظرانداز کیا جانا ممکن ہے، مگر وہ اس صورتحال کو حوصلے سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل نہیں ہوا تو یہ مایوس کن ضرور ہوگا، لیکن یہ میرے کیریئر کا اختتام نہیں ہوگا۔
آگے بڑھنے کا عزم
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی بولنگ پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور جب بھی موقع ملا، بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔








