اوچ شریف سے پنجند ہیڈ ورکس زیادہ دور نہیں، یہاں سے زیادہ لذیذ گرلڈ فش پہلے کبھی نہیں کھائی، ہمارا ایک دوست یہ فش ہمیں بذریعہ ویگن بہاولپور بھجوا دیتا ہے

مصنف کی معلومات

شہزاد احمد حمید
قسط: 418

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی اور ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں: وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ

پنجند ہیڈ ورکس کا سفر

اوچ شریف سے پنجند ہیڈ ورکس زیادہ دور نہیں ہے۔ میرا ایک سب انجینئر، عمران گاشکوری، اوچ کا رہنے والا تھا۔ بھلے مانس اور برخوردار۔ ایک بار وہ مجھے پنجند ہیڈ ورکس لے گیا اور دریائے چناب کے اس پار مظفرآباد والے کنارے بنے ایک ریسٹورنٹ سے “گرلڈ فش کھلائی"۔ سچی بات ہے اس سے زیادہ لذیز گرلڈ فش پہلے کبھی نہ کھائی تھی۔ اس فش کا ذائقہ ایسا تھا کہ جب بھی من اس فش کا ہوتا، میں اور عامر وہاں آ جاتے تھے۔ کبھی تو عمران یہ فش ہمیں بذریعہ ویگن بہاول پور بھیج دیتا۔ یہ فش امتیاز چیمہ کو بھی بہت پسند آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا آپریشن، 6700 سے زائد نادہندگان سے 1 ماہ میں کتنے واجبات وصول کر لیے؟ جانیے

الطال اور اس کی داستان

اوچ شریف میں میرے ایک اسٹنٹ انجینئر، الطاف حسین کا بھی گھر تھا۔ افسوس کہ الطاف میں لالچ کی وجہ سے بہت نقصان بھی ہوا۔ وہ بیمار بھی ہوا، فالج سے بھی نہ بچ سکا اور ریٹائرمنٹ کے قریب بھی اسے بڑی شرمندگی اور تکلیف اٹھانی پڑی۔ عرصہ دراز سے اس سے کوئی رابطہ نہیں رہا۔ پیسہ اس کی زندگی کی ترجیح رہی، لیکن وفا پیسے نے بھی اس کی مدد نہیں کی اور آخر میں اسے رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ چند روز پہلے مجھے شاہد سے معلوم ہوا کہ الطاف بھی اپنے ابدی گھر جا چکا ہے۔ اللہ اس کی کوتائیوں کو معاف کرکے اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو تمام مرد دیکھنے لگ گئے، پاکستانی اداکارہ کا انکشاف

عبداللہ گل کا تعارف

گل والا ٹوبھ کا عبداللہ گل؛ ایک روز عامر ایک لمبے قد، گھٹے جسم کے باریش شخص کو ساتھ لئے میرے پاس آیا۔ یہ عامر کا دوست اور لوکل گورنمنٹ کا ٹھیکیدار عبداللہ گل تھا۔ کچھ دیر اس سے گپ شپ رہی اور وہ یہ کہہ کر چلا گیا؛ “سر! عامر بھائی آپ کو اتنے اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں کہ میں آپ کو دیکھے بغیر ہی آپ کا فین ہو چکا ہوں۔” عامر کہنے لگا؛ “سر! عبداللہ کئی بار کہہ چکا ہے کہ ڈائریکٹر صاحب کو ڈیرہ پر لائیں۔ گپ بھی لگائیں گے، کھانا بھی کھائیں گے اور جیپ بھی دوڑائیں گے۔”

یہ بھی پڑھیں: ذرا سی غفلت ریلوے کے سارے حفاظتی نظام کو تہہ و بالا کر دیتی ہے، سیکڑوں معصوم زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں، جواب دہ کانٹے والا بھی ہوتا ہے۔

ڈیرے پر کا منظر

ایک روز عامر، نواز، اشفاق گل، چاچا رمضان (اے ڈی ایل جی کا ڈرائیور، اچھا ڈرائیور اور شریف آدمی) اور میں مغرب کی نماز کے بعد اس کے ڈیرے چلے آئے جو صحرا کے اندر، آبادی سے پرے چنن پیر دربار سے زیادہ دور نہیں تھا۔ موسم اچھا اور سردی کا آغاز تھا۔ ڈیرے پر تاروں بھری آسمان کے نیچے لکڑیوں کی آگ جل رہی تھی اور دور تک پھیلی بار بی کیو کی خوشبو ناک میں گھس رہی تھی۔ ساتھ میں دیسی بکرے کا قورمہ اور ہرن کا روسٹ گوشت۔ واہ! بھوک بھی خوب لگی ہوئی تھی۔ کھاتے ہی چلے گئے۔ گڑ والی چائے پی چکے تو عبداللہ گل کہنے لگا؛ “سر! میرے والد بھی چولستان جیپ ریلی میں حصہ لیتے تھے۔”

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور، اہم فاسٹ بولرز کی واپسی متوقع

چولستان جیپ ریلی کا سفر

اس کے ڈیرے کی بغل سے چولستان جیپ ریلی کا پرانا ٹریک گزرتا تھا۔ آئیں اس ٹریک پر چلتے ہیں۔ اس نے والد کی گاڑی "سرف ایس آر" گیراج سے نکالی، جو عمدگی سے maintain کی گئی تھی۔ رات تقریباً 9 بجے کا وقت ہوگا۔ یہ چودھویں کی رات تھی۔ تاروں میں گھرا مہتاب اپنی آب و تاب سے چمک رہا تھا۔ ہوا میں خنکی اور فضا کثافت سے پاک تھی۔ صحرا خاموش تھا۔ اتنا خاموش کہ ہوا کی آواز سنائی دیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عام لوگ حقیقت نہیں جانتے، ڈکی اور عروب ایسی ذہنی حالت میں نہیں ہیں کہ لوگوں سے مل سکیں، اقرا کنول

جیپ کی سواری

ہم جیپ میں سوار ہوئے تو عبداللہ کہنے لگا؛ “سر 3 کلومیٹر کے اس فاصلے پر جاتی دفعہ میں اور واپسی پر آپ جیپ چلائیں گے۔" عبداللہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھال چکا تھا۔ میں اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا اپنی سیٹ بیلٹ باندھ کر عامر کو دیکھ رہا تھا، جو پچھلی سیٹ پر بغیر سیٹ بیلٹ باندھے مسکرا رہا تھا۔ جیپ پھٹی پھٹی صورت حال میں فراٹے بھرنے لگی۔ سو، ایک سو بیس، ایک سو تیس اور ایک سو چالیس کلومیٹر کی رفتار کو ٹچ کر رہی تھی۔ سامنے جیپ کی لائٹس تھیں اور پیچھے دھول۔ ڈیرہ پیچھے رہ گیا تھا۔ ناجانے عبداللہ کا کیا سوجھی، اس نے اسی رفتار سے جیپ پہلے دائیں اور پھر بائیں گھمائی۔ (جاری ہے)

کتاب کی معلومات

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...