بھارتی اداکار کمال راشد خان کو فائرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا

کمال راشد خان کی حراست

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان، المعروف کے آر کے، کو ممبئی میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک میں کیسز کی تعداد 18 ہوگئی

فائرنگ کا واقعہ

بھارتی میڈیا کے مطابق، کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے ایک رہائشی عمارت پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے اوشیواڑہ میں پیش آیا، جہاں کمال آر خان نے مبینہ طور پر ایک رہائشی عمارت پر 4 راؤنڈ فائر کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، رہائشی عمارتوں کو نقصان کی اطلاعات

پولیس کارروائی

اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور اداکار کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ فائرنگ کا مقصد کیا تھا اور کیا اس وقت اداکار نشے کی حالت میں تھے یا اس کے پیچھے کوئی دیرینہ دشمنی تھی۔

پہلی بار نہیں

واضح رہے کہ کمال آر خان اس سے قبل بھی اپنے متنازع ٹوئٹس اور بالی ووڈ شخصیات پر تنقید کی وجہ سے کئی بار قانونی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں اور جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ انہیں 2022ء میں بھی پرانے ٹوئٹس پر ممبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کمال راشد خان نے 2020ء میں عرفان خان اور رشی کپور کے بارے میں قابلِ اعتراض ٹوئٹس کیے تھے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...