یکے بعد دیگرے پانچ شادیاں کرنے والی ’لٹیری دلہن‘ کو قید کی سزا
انوکھی جرم کی کہانی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک انوکھی مگر چونکا دینے والے جرم کی کہانی اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 دن انتظار نہیں کر سکتے۔۔۔امریکی اور اسرائیلی حکام میں ناخوشگوار ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیل سامنے آ گئی
لُٹیری دلہن کی سزا
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں مردوں کو بیوقوف بناکر پانچ شادیاں کرکے جائیداد سے محروم کردینے والی لُٹیری دلہن کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
عدالت کا فیصلہ
ضلعی و سیشن عدالت کی جج میگھا اگروال نے کہا کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر ایسے مردوں کو نشانہ بنایا جو تنہا زندگی گزار رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار گودندا کی حالت بہتر، ہسپتال سے ڈسچارج
مالی دباؤ اور ہراسانی
عدالت میں سماعت کے دوران لُٹیری دلہن کے شادی کے بعد شوہروں پر مالی دباؤ ڈالنے بلکہ بعض کیسز میں ذہنی اور جسمانی ہراسانی کے الزامات بھی سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسکول کی 8ویں منزل سے نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
شکایت کا آغاز
یاد رہے کہ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب متاثرہ شوہروں میں سے ایک نے شکایت درج کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی کمی، نئے نرخ سامنے آگئے
دھوکہ دہی کا راز
اس شخص کا الزام تھا کہ خاتون نے خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کیا تھا اور شادی کے بعد پتا چلا کہ پہلے 4 شادیاں کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تحقیقات کے نتائج
پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ حسینہ اکیلے یہ کھیل نہیں کھیل رہی تھی بلکہ اس کی بیٹیاں اور داماد بھی دھوکہ دہی کے اس نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
قانون کے خلاف ورزی
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ طلاق کے بغیر بار بار شادی کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرے میں شادی جیسے مقدس رشتے پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔








