یکے بعد دیگرے پانچ شادیاں کرنے والی ’لٹیری دلہن‘ کو قید کی سزا
انوکھی جرم کی کہانی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک انوکھی مگر چونکا دینے والے جرم کی کہانی اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد
لُٹیری دلہن کی سزا
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں مردوں کو بیوقوف بناکر پانچ شادیاں کرکے جائیداد سے محروم کردینے والی لُٹیری دلہن کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور مصر کی بےمثال دوستی کا تاریخی تعلق کیسے دیرینہ دشمنی میں بدل گیا؟
عدالت کا فیصلہ
ضلعی و سیشن عدالت کی جج میگھا اگروال نے کہا کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر ایسے مردوں کو نشانہ بنایا جو تنہا زندگی گزار رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
مالی دباؤ اور ہراسانی
عدالت میں سماعت کے دوران لُٹیری دلہن کے شادی کے بعد شوہروں پر مالی دباؤ ڈالنے بلکہ بعض کیسز میں ذہنی اور جسمانی ہراسانی کے الزامات بھی سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک، پاکستانی امریکن طالبہ پرتیزاب حملے میں ملوث ملزم پانچ سال بعد گرفتار
شکایت کا آغاز
یاد رہے کہ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب متاثرہ شوہروں میں سے ایک نے شکایت درج کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمِ امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
دھوکہ دہی کا راز
اس شخص کا الزام تھا کہ خاتون نے خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کیا تھا اور شادی کے بعد پتا چلا کہ پہلے 4 شادیاں کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنیوالی مقبول ترین اداکارہ روحی بانو کی برسی منائی گئی
تحقیقات کے نتائج
پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ حسینہ اکیلے یہ کھیل نہیں کھیل رہی تھی بلکہ اس کی بیٹیاں اور داماد بھی دھوکہ دہی کے اس نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
قانون کے خلاف ورزی
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ طلاق کے بغیر بار بار شادی کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرے میں شادی جیسے مقدس رشتے پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔








