گل پلازہ کے ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد، مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد
ملبے سے سونے کی بازیابی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گل پلازہ کے ملبے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیموں نے ڈیڑھ کلو سونا برآمد کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے سے نکلنے والے سونے کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں، قاسم خان
مارکیٹ انتظامیہ کو سونے کی حوالگی
ڈی سی ساؤتھ کے مطابق برآمد ہونے والا سونا مارکیٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو اور کلیئرنس آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے اور برآمد ہونے والی قیمتی اشیا کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔
سانحہ گل پلازہ کی تازہ صورت حال
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد اکہتر ہوگئی ہے۔ ڈی این اے سیمپل کی مدد سے بائیس افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ساتویں روز ریسکیو آپریشن کے دوران انسانی باقیات ملیں۔ تین ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز بھی ملے ہیں۔ خستہ حال عمارت کا کسی بھی وقت گرنے کا امکان ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے سرچ آپریشن تیز کردیا ہے۔








