برطانیہ نے ایران امریکا کشیدگی کے باعث قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیے
برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کیے
دوحہ (ویب ڈیسک) برطانیہ نے ایران-امریکا کشیدگی کے باعث قطر میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
لڑاکا طیاروں کی تعیناتی
غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ نے اپنے رائل ایئر فورس (RAF) کے جائنٹ ٹائفون سکواڈرن کے لڑاکا طیارے قطر روانہ کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سستی گاڑیوں اور سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
دفاعی مقصد اور دوطرفہ تعلقات
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق 12 سکواڈرن جو برطانیہ اور قطر کی مشترکہ یونٹ ہے، جسے دفاعی ذمہ داریوں کے لیے خلیج میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس طیارہ تعیناتی کا مقصد دفاعی مقاصد اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔
امریکا کی جانب سے فورس کی تعیناتی
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کر دی ہے جس میں بحری جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔








