لاہور میں پالتو شیر نے بچے کا بازو چبا لیا
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ویب ڈیسک) سبزہ زار اسی فٹ روڈ ایریا میں پالتو شیر نے بچے کا بازو چبا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات، تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو
واقعہ کی جگہ
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق افسوسناک واقعہ سبزہ زار میں ڈولا بریڈنگ فارم پر پیش آیا جہاں 8 سالہ واجد علی کھیلتے ہوئے شیروں کے قریب چلا گیا۔ فارم مالکان نے بچے کو مقامی اسپتال لے جا کر ڈاکٹر کو ہاتھ مشین میں آنے کا بتایا۔ ڈاکٹروں نے 8 سالہ بچے کی جان بچانے کے لیے ہاتھ کاٹ کر الگ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بابر اعظم کا ایک ہاتھ سے شاندار کیچ
پولیس کا ردعمل
ترجمان کے مطابق مالکان کی وقوعہ پولیس سے چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں پولیس اپنے ذرائع سے سراغ لگا کر اسپتال پہنچی۔ بچے کو میڈیکل اور مزید طبی امداد کے لیے گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی بھی فضائی حملے میں شہید ہونے کی اطلاعات
مالکان کی ذمہ داری
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈولا بریڈنگ فارم عمر اقبال اور علی اقبال کی ملکیت ہے اور وائلڈ لائف سے باقاعدہ لائسنس یافتہ ہے۔ واقعہ شیروں کے پنچرے نامناسب اور مالکان کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
قانونی کارروائی
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔








