پختونخوا حکومت نے عوامی تنقید کے بعد منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا

منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا گیا

پشاور (آ ئی این پی) خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی تنقید کے بعد منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، عسکری الیون سمیت چند دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خالی کروانے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا پیغام

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جیسے انرجی اور تیل و گیس کے لیے اپنی کمپنی بنائی جا چکی ہے، ایسی ہی صوبائی حکومت معدنیات کے لیے بھی ایک کمپنی بنانا چاہتی ہے تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے قیمتی وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں اور غیرقانی مائننگ اور مافیاز کا خاتمہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 1 سال میں بھتہ خوری کے کتنے کیسز رجسٹرڈ ہوئے؟ وزیر داخلہ نے اہم تفصیلات شیئر کر دی

قانون سازی میں ابہام اور شکوک و شبہات

انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں پیش ہونے والا بل مائنز اینڈ منرل بل 2025 نہیں بلکہ خیبر پختونخوا منرل ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا بِل تھا، تاہم عوام میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے کئی چیزوں کو لے کر ابہام اور شکوک و شبہات ہیں۔ لہذا ہم اس کمپنی اور قانون سازی کے عمل کو فی الحال یہیں پر روک رہے ہیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

کابینہ کی منظوری

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے منرل ڈویلپمنٹ کمپنی بل کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...