ہم کسی عالمی طاقت سے ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن غلامی بھی نہیں کریں گے، غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں: حافظ نعیم الرحمان

پشاور میں حافظ نعیم الرحمان کا خطاب

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کسی عالمی طاقت سے ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن غلامی بھی نہیں کریں گے، غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید ۱۸،۸۳۶ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

سرمایہ دارانہ نظام کے اثرات

پشاور میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت دنیا پر سرمایہ دارانہ نظام مسلط ہے، امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کیے، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنایا، غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں۔ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت سے پہلے اس پر پارلیمنٹ میں گفتگو نہیں ہوئی، ہم کسی بھی عالمی طاقت سے ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن غلامی بھی نہیں کریں گے، پاکستان کی حکومت نے جو فیصلہ کیا اس پر پارلیمنٹ میں گفتگو کیوں نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے بھارتی حریف نیرج چوپڑا اور پاک بھارت جنگ سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا

بنگلہ دیش کے انتخابات میں جماعت اسلامی کی کامیابی

’’جنگ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی جیتے گی۔ جو تحریک جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش میں چلائی وہ کامیاب ہوئی، جماعت اسلامی نے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ہے، تقسیم ہونے کا فائدہ نہیں، ایسے حالات میں امت میں تقسیم سے ہم سب کا نقصان ہے۔

تعلیمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام کو ٹھیک ہی نہیں کیا جاتا، غریب غریب تر ہوتا چلا جارہا ہے اور امیر امیر تر۔ 2 ہزار 200 ارب روپے ہم نے اس بجلی کے ادا کیے جو کبھی بنی نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...