معرکۂ حق میں کامیابی ملی، اب ’’معرکۂ ترقی‘‘ کے لیے مل کر کام کریں: احسن اقبال
احسن اقبال کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں کامیابی ملی، اب ’’معرکۂ ترقی‘‘ کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او دینے والا اب کوئی نہیں، اور اگر اس کی رہائی چاہتے ہیں تو یہ صرف عدالتوں کے ذریعے ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج کیلئے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سرجری
تحریک انصاف کی موجودہ صورتحال
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے۔ ہم نے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے، لیکن سڑکوں پر انتشار نہیں پھیلانا۔ حکومت کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، اور کرپشن میں سزا یافتہ شخص کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ معرکۂ حق میں کامیابی ملی، اب معرکۂ ترقی کے لیے مل کر کام کریں، کیونکہ معرکۂ فساد یا انتشار ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ ہمارا دشمن پاکستان سے بدامنی یا انتشار کے ذریعے بدلہ لینا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پروڈیوسر نے کام دینے کے بدلے کیا شرط رکھی تھی؟ اداکارہ عائشہ کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
آئینی ترمیم اور ترقیاتی منصوبے
جنگ کے مطابق، احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئینی ترمیم ہمیشہ مطلوبہ دو تہائی اکثریت کے تحت ہی ہوتی ہے، اور حکومت تنہا کوئی ترمیم نہیں کر سکتی۔ ابھی تک 28ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا۔
انقلابی اقدامات
وفاقی وزیر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ 30 جنوری کو وزیراعظم یوتھ منصوبے کے تحت انقلابی منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ترقیاتی منصوبوں میں انجینئرز کو ایک سال کی انٹرنشپ دی جائے گی۔ ہم پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی کی طرف بڑھا رہے ہیں، کیونکہ اگر ملک میں فساد اور انتشار ہوگا تو سرمایہ کار راغب نہیں ہوں گے۔








