مسجد نبوی ﷺ میں رمضان کے افطار دسترخوان کیلئے پرمٹ کی درخواستیں طلب
افطار دسترخوان کے لئے درخواستوں کا آغاز
ریاض(آ ئی این پی) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جامنی کوئی رنگ نہیں بلکہ دماغ کا تخلیق کردہ ایک وہم ہے، ماہرین کا انکشاف
درخواست دینے کے طریقہ کار
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ادارے نے کہا ہے کہ افراد اور غیر منافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت افطار دسترخوان کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔ انفرادی سطح پر درخواستوں کی وصولی دو دن، یعنی 25 جنوری تک جاری رہے گی۔
غیر منافع بخش اداروں کے لیے درخواستیں
بعدازاں، غیر منافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہوگی، جس کے لئے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی حرمین اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے والوں کو چاہئے کہ وہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اسی کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔








