وزیر تعلیم نے پنجاب میں نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا

لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم نے پنجاب میں نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گرگئی

تفصیلات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیم کے عالمی دن پر نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اس سکیم کے تحت نجی یونیورسٹیوں میں لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے کے لیے پورٹل جلد کھولا جائے گا۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء کا معیار بھی پبلک سیکٹر کے طلباء کے برابر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لائسنس بنوانے آیا شہری موٹرسائیکل سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

پچھلے اقدامات

وزیر تعلیم نے کہا کہ گذشتہ 77 برسوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو کسی سرکاری سکیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پچھلے 4 سالوں میں بھی لیپ ٹاپ، سکالرشپ سکیم جیسے اقدامات نہیں کیے گئے۔ مریم نواز نے پہلے سال میں پبلک اور دوسرے سال میں نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو ایجوکیشن سپورٹ فراہم کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ اقدام کے بعد نجی یونیورسٹیوں کے طلباء بھی لیپ ٹاپ سکیم کے اہل ہوں گے۔

وزیر تعلیم کا ویڈیو پیغام

اپنے ویڈیو پیغام میں رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن ڈے پر لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے بڑا تحفہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...