بنگلہ دیش اور پاکستان کی مثال دو جسم اور ایک روح کی سی ہے:سینیٹر لیفٹینینٹ جنرل (ر)عبدالقیوم
پاکستان اور بنگلہ دیش کی نظریاتی ہم آہنگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر لیفٹینینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی مثال دو جسم اور ایک روح کی سی ہے۔ پاکستان کی تخلیق میں بنگالی مسلمانوں کا ایک کلیدی کردار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں رد و بدل کا اعلان
ہندوستان کی ناکامی
انہوں نے مزید کہا کہ اس لئے پاکستان اور بنگلہ دیش کی نظریاتی ہم آہنگی اور دو قومی نظریے پر مصمم یقین کو ہندوستان اپنی عسکری طاقت کے بل بوتے پر توڑنے میں بری طرح ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا
آرمڈ فورسز ڈے کی تقریب
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈے کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ تقریب میں ایچ آئی ٹی کے چیئر مین لیفٹینینٹ جنرل شاکر مہمان خصوصی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 18 نومبر تک ملتوی
ملنا جلنا اور احترامات
لیفٹینینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی خاتون ہائی کمشنر سے بھی ملے۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے جنرل (ر) عبدالقیوم کے بطور چیئرمین پی او ایف سری لنکا کی افواج کی تامل ٹیریرسٹس کو شکست دینے کیلئے بروقت مدد کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
تقریب کا اختتام
تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔








