بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا، بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
سکاٹ لینڈ کی شمولیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا کے بعد اب کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغوا کے کیس میں نیا موڑ آ گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تشکیل
کرکٹ ویب سائٹ ''ای ایس پی این انڈیا'' کے مطابق سکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی میں اٹلی، نیپال، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ردعمل
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ تازہ ترین صورتحال پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔








