جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے فی شیئر 45 روپے منافع کی منظوری دے دی
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ کا منافع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے گزشتہ مالی سال کے لیے فی شیئر 45 روپے نقد منافع کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے
سالانہ جنرل اجلاس
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ کا 36 واں سالانہ جنرل اجلاس ہفتے کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت گروپ ڈائریکٹر فنانس محمد رفیق نے کی۔ اجلاس میں کمپنی سیکریٹری مسعود اے۔ ملہی، سینئر مینجمنٹ اور شیئر ہولڈرز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع، ہندو پنڈت نے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں
مالیاتی گوشواروں کی منظوری
اجلاس کے دوران ممبران نے گزشتہ مالی سال کے سالانہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی، مالی سال کے لیے فی شیئر 45 روپے نقد منافع کی منظوری دی، جبکہ 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے آئندہ مالی سال کے لیے آڈیٹرز کی تقرری بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
کارپوریٹ سماجی ذمے داری
قانونی امور کے علاوہ، کمپنی انتظامیہ نے شرکاء کو کارپوریٹ سماجی ذمے داری (CSR) کے تحت جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان منصوبوں میں دو ارب روپے سے زائد لاگت کا TICER منصوبہ نمایاں رہا، جو آئندہ چند ماہ میں فعال ہو جائے گا۔
TICER منصوبے کی تفصیلات
ٹائسر جنوبی پنجاب کا پہلا جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے، جو جدید آئی ٹی تعلیم پر مرکوز ہے۔ اس منصوبے کا مقصد جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق باصلاحیت بنانا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے.








