بلوچستان میں کتوں کے جھنڈ کا شہریوں پر حملہ، 35 افراد زخمی
آوارہ کتوں کا حملہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں آوارہ کتوں کے حملے کا ایک نہایت افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں کتوں کے جھنڈ نے شہریوں پر دھاوا بول دیا۔ واقعے میں 11 بچوں اور 6 خواتین سمیت مجموعی طور پر 35 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے زوال پذیر صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دیدی
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل سماء کے مطابق یہ واقعہ سٹی تھانہ کی حدود میں واقع اسٹیشن گلی میں پیش آیا، جہاں اچانک آوارہ کتوں کے جھنڈ نے راہگیروں اور مقامی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تمام متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی گئی۔
علاقہ مکینوں کی رپورٹ
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کتا مار مہم نہ ہونے کے باعث آوارہ کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں ایسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے کر مؤثر کتا مار مہم شروع کرے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔








