چارے کی فصل میں گھسنے پر زمیندار نے بھینس کی دو ٹانگیں کاٹ دیں۔
گرفتاری کی تفصیلات
احمد پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں بھینس کی ٹانگیں کاٹنے والے زمیندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت فاروق لغاری نے بینظیر حکومت برطرف کرکے ملک معراج خالد کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا، اس طرح تحریک نجات کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
واقعہ کا پس منظر
پولیس کے مطابق یہ واقعہ موضع اسماعیل پور میں پیش آیا، جہاں چارے کی فصل میں بھینس داخل ہونے پر زمیندار منظور مشتعل ہو گیا اور اُس نے بھینس کی دو ٹانگیں کاٹ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف
قانونی کارروائی
دوسری جانب پولیس نے بھینس کی ٹانگیں کاٹنے والے زمیندار کے خلاف مالک بشیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مزید تفتیش
ملزم کو کل عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔








