چارے کی فصل میں گھسنے پر زمیندار نے بھینس کی دو ٹانگیں کاٹ دیں۔
گرفتاری کی تفصیلات
احمد پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں بھینس کی ٹانگیں کاٹنے والے زمیندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری کے گھر لاکھوں روپے کی ڈکیتی، مقدمہ درج، ملزمان کیخلاف عملی کارروائی نہ ہوسکی
واقعہ کا پس منظر
پولیس کے مطابق یہ واقعہ موضع اسماعیل پور میں پیش آیا، جہاں چارے کی فصل میں بھینس داخل ہونے پر زمیندار منظور مشتعل ہو گیا اور اُس نے بھینس کی دو ٹانگیں کاٹ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
قانونی کارروائی
دوسری جانب پولیس نے بھینس کی ٹانگیں کاٹنے والے زمیندار کے خلاف مالک بشیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مزید تفتیش
ملزم کو کل عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔








