امریکہ سرد طوفان کی لپیٹ میں، 20 کروڑ افراد متاثر ہونے کا خدشہ، درجہ حرارت منفی 46 ڈگری سے بھی نیچے گرنے کا امکان

خطرناک سردیوں کا طوفان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اس وقت ایک انتہائی خطرناک سردیوں کے طوفان کی لپیٹ میں ہے، جس نے ملک کے مشرقی ساحل اور مڈویسٹ کے وسیع علاقوں میں شدید سردی، برفباری اور منجمد بارش کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ اس طوفان کے باعث 20 کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق حالات اس قدر خراب ہو سکتے ہیں کہ جان کو خطرہ لاحق ہو جائے، اسی لیے جمعے سے شروع ہونے والے اس طوفان کے بعد اب تک کم از کم 16 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف سنجرانی انتقال کرگئے

بڑے شہروں میں برفباری

بی بی سی کے مطابق میمفس، نیش وِل، واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور، فلاڈیلفیا اور نیویارک جیسے بڑے شہر شدید برفباری کی زد میں آ سکتے ہیں۔ پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ کولوراڈو سے لے کر ویسٹ ورجینیا، نیویارک سٹی اور بوسٹن تک کئی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ سکتی ہے۔ نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان کے باعث سفری نظام شدید متاثر ہوگا، بجلی کی فراہمی طویل وقت کے لیے معطل ہو سکتی ہے اور درختوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھابی نے شوہر کے ساتھ مل کر 22 سالہ دیور کا نکاح دلہن کی ماں سے کروا دیا

محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی راکی پہاڑی سلسلے اور میدانی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے، جو مڈ اٹلانٹک ریاستوں سے ہوتی ہوئی شمال مشرقی امریکا تک پھیل سکتی ہے۔ کچھ علاقوں میں برف کی مقدار 30 سینٹی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ نیو جرسی کے شمال مشرقی حصوں اور نیویارک کے جنوب مشرقی علاقوں، جن میں نیویارک سٹی بھی شامل ہے، میں اتوار کی صبح سے پیر تک 10 سے 14 انچ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی دوران درجہ حرارت میں شدید کمی کے باعث ہوا کے ساتھ محسوس ہونے والی سردی منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر زیر حراست

سردی کی شدت میں اضافہ

جنوبی نیو انگلینڈ کے بیشتر علاقوں، بشمول بوسٹن، میں 12 سے 17 انچ تک برفباری اور 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں بھی ہوا کے باعث سردی کی شدت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق شمالی میدانی علاقوں میں سردی کے نئے ریکارڈ قائم ہونے کا خدشہ ہے، جہاں ہوا کے ساتھ محسوس ہونے والا درجہ حرارت منفی 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر اور ہدایت

اس کے علاوہ امریکا کے جنوب مشرقی حصوں کے ایک وسیع علاقے میں بھی شدید سردی اور نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت متوقع ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے متعلق تازہ اطلاعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...