8 ماہ قبل ہمارا پاسپورٹ 140 ویں نمبر پر تھا اب 98 پر آگیا، خواجہ آصف
تقریب کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل اور شہدا کے لہو سے ملک کی عزت میں اضافہ ہوا، ہم نے گزرے سال میں جنگ جیتی، ہماری افواج نے بہادری سے جنگ لڑی، دہشتگردی کے خلاف جوجنگ لڑرہے ہیں اس کی مثال دنیا بھرمیں نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکار کی علیمہ خان سے عمران خان کے حق میں گفتگو
شہیدوں کی قربانیاں
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانیوں کے باعث آج وطن میں امن ہے، کے پی کے میں جہاد میں پاک فوج لڑ رہی ہے، اس جہاد میں کے پی حکومت کا کوئی عمل نہیں، کے پی حکومت اس جنگ میں تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، پاک فوج نے اپنے سے پانچ گناہ طاقتور دشمن کو شکست دی، ایسی شکست دی کہ صدر ٹرمپ نے 62 بار کہا ہے کہ 6 سے 8 بھارتی جہاز گرائے گئے۔
معرکہ حق
وزیر دفاع نے کہا کہ معرکہ حق ہماری افواج اور حق کا معرکہ تھا، تاریخ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 8 ماہ قبل ہمارا پاسپورٹ 140 ویں نمبر پر تھا اب 98 پر آگیا، ہماری حکومت کی کامیابیوں میں پاک فوج کا بہت بڑا کردار ہے۔








