ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ااس وقت مالی صورتِ حال میں خاطر خواہ بہتری ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ کا جو کام رُکا ہوا تھا، وہ بھی چل پڑے گا اور آج کسی طرف سے کسی کام کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے، ان کو روزگار کے اب شاندار مواقع ملیں گے اور سفر کے خواہشمند افراد کی خواہش بھی اب پوری ہونے جا رہی ہے۔ یہ ہفتہ بہترین ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے بھارتی کرکٹر یش دیال پر شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کردیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثتی پراپرٹی وغیرہ کے امور میں انشاءاللہ فیصلہ اب آپ کے حق میں ہوگا اور آپ کو اپنا حق مل جائے گا۔ جو لوگ کافی دنوں سے نوکری وغیرہ کی تلاش میں تھے، اب ان کو خوشخبری مل جائے گی۔ جو رکاوٹیں تھیں وہ تیزی سے ختم ہو رہی ہیں اور جہاں رقم بلاک ہوگئی تھی، اس کی واپسی کے امکانات بھی روشن ہو رہے ہیں۔ اولاد کے معاملات میں بھی بہتری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں کو عرصہ دراز سے رشتوں وغیرہ میں بندش کا سامنا تھا، وہ اب اس سے نجات حاصل کرلیں گے، جلد بڑی خوشخبری ملے گی۔ جو بھی لوگ روزگار حاصل کرنے کے لئے اقدام اٹھائیں گے، اس میں بھی انشاءاللہ کامیابی حاصل ہوگی۔ اس وقت گھر میں جاری کشیدگی کم ہو سکے گی اور جن لوگوں نے چند دن خاموشی اختیار کی، وہ اب ہونے والے خطرات کی زد سے نکل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 11-Member Special Committee Formed to Investigate Vandalism at KP House
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس بھی مسئلے میں تھے، انشاءاللہ اب اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور جس طرف کی رکاوٹ پیش آ رہی تھی، اس میں سے نکل جانے کی امید بھی پیدا ہو گئی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے مالی معاملات میں الجھن کا شکار تھے، وہ اب غیبی انداز سے بہتری کی طرف چل نکلے ہیں۔ اس ہفتے غیر متوقع ذریعے سے پیسہ ہاتھ لگے گا اور قرض وغیرہ کے مسئلے بھی حل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں سہولیات کی مبینہ عدم فراہمی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جب کوئی مشکل پیش آئی قدرت نے آپ کی مدد کی اور اب بھی اس طرح کا سلسلہ ہے۔ آپ کو غیبی انداز سے ہر پریشانی سے نکلنے کا موقع ملے گا اور جس بھی شخص نے تنگ کیا ہوا تھا، وہ اپنی ہی مشکل میں آ جائے گا۔ اللہ آپ کو اس سے نجات دلا دیں گے۔ آپ کو اب نئے کام کے مواقع بھی حاصل ہوں گے، خاص طور پر من پسند کام آپ کے سامنے آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، 18افراد جاں بحق
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رہے تھے، وہ تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو بھی کام خراب ہوگئے تھے وہ تیزی سے بہتری کی طرف چل پڑیں گے۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ اب روزگار کے حوالے سے بھی بحکم اللہ بہتری آئے گی اور جو بھی ضرورتیں ہوں گی وہ بھی پوری ہو سکیں گی۔ اس وقت غیبی مدد ملنے والا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ چاہ کر بھی وہ حاصل نہیں کر سکتے جس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ ان دنوں آزمائشی سی صورتحال کا سامنا ہے۔ آپ کو اپنوں کی طرف سے شکایت ہوگی اور جن لوگوں کے لئے زندگی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، وہ بھی مخالفین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ آپ کے لئے یہی بہتر ہے کہ آپ ان سے فوری دور ہوجائیں اور خاموشی سے اپنے اور اپنی فیملی کے لئے کچھ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ساڑھے 5 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ آپ پریشان کیوں ہیں؟ اللہ پر بھروسہ کریں جب بھی کوئی مشکل پیش آئی، پردہ¿ غیب سے آپ کی مدد ہوئی ہے اور اب بھی ایسا ہی سلسلہ ہے۔ انشاءاللہ چند دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور حالات دوبارہ آپ کے قابو میں آجائیں گے۔ اس لئے آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں، حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو سونم کیساتھ رومانوی سین کیلئے 5 ماہ تک منانا، لیکن اداکار کی کیا تھی رائے؟ جانئے!
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے اندر کی صفائی بے حد ضروری ہے اور بڑی خرابی آپ کے موبائل نے پیدا کی ہوئی ہے، اس کی جان چھوڑ دیں۔ اس میں صرف ضرورت کی چیزیں رکھیں۔ فضول کاموں سے آنکھوں، کانوں اور دل کا گناہ جو سب سے بڑی خرابی ہے سرزد ہوتا ہے، توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کرلیں گے تو اللہ پاک بھی درگزر فرمانے والے ہیں۔ یہ بُری عادت ختم ہوگئی تو زندگی بدل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عابد کی حیرت انگیز کہانی: 70 سال کی عمر میں خواہشات سے آزادی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں پر انحصار کرنے سے بہتر ہے صرف اپنے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور اسی سے مدد مانگیں وہ ہر مشکل سے نکالے گا اور نوازے گا بھی۔ آپ کی نجات بھی اسی میں ہے۔ یہ ہفتہ صحت کے معاملات میں بہتری لائے گا۔ آپ کو زندگی میں تبدیلی کے مواقع فراہم کرے گا، جس طرف سے آپ کو مشکلات پیش آرہی ہیں، اس کا راستہ روکے گا اور اگلا راستہ صاف کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس؛ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے، نبیل گبول کا طلال چوہدری، چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر اجلاس کا بائیکاٹ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ ان دنوں جن چکروں میں ہیں، وہاں سے کچھ حاصل نہیں ہونا۔ آپ کو فوری طور پر واپسی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ اگر دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر چلتے رہے تو پھر مشکلات اور پریشانیوں کے، کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا۔ جو لوگ کسی محبت وغیرہ کے چکر میں ہیں، وہ بُری طرح ناکام ہوں گے، ان دنوں تو اپنی اور گھر والوں کی عزت و آبرو کی حفاظت کرنا سب سے ضروری ہے۔ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جس طرح کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اس کے لئے کوشش بھی تو کریں۔ آپ کیوں الٹی سیدھی باتوں میں آکر اپنے راستے سے ہٹ رہے ہیں، اس طرح تو مشکل ہو جائے گی۔ آپ کی زندگی بڑی قیمتی ہے اور اس کو فضول کاموں میں ضائع نہ کریں۔ سیدھے راستے پر چلیں اور جو آفر اور مواقع اب قسمت سے مل رہے ہیں، ان کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز نہ جانے دیں، ورنہ بڑا پچھتاوا ہوگا۔








