بسنت فیسٹیول، پنجاب کے ثقافتی رنگ اور خوشیوں کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے: عظمٰی بخاری
بسنت فیسٹیول کا اعلان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں 3 روزہ بسنت فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو 6، 7 اور 8 فروری کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے گا، رائٹرز
ثقافتی ورثہ کی بحالی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب کے ثقافتی رنگ، روایات اور خوشیوں کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے۔ بسنت پنجاب کی قدیم تہذیب، ثقافت اور خوشیوں کی علامت ہے، جسے بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرکے افغان خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا
ایس او پیز پر عملدرآمد
انہوں نے واضح کیا کہ بسنت فیسٹیول کے انعقاد کے دوران سخت ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہری ایک محفوظ، خوشگوار اور ذمہ دارانہ ماحول میں اس تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں۔
حفاظتی اقدامات
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ حکومت عوام کی خوشیوں، ثقافتی ورثے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے، اسی لیے "محفوظ بسنت" کے تصور کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔








