ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

سعودی وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ ،کتنا قرض دیا جائیگا؟ جانیے
وفد کا استقبال
خالد بن عبدالعزیز اور وفد کی نور خان ایئر بیس پر آمد پر وفاقی وزرا مصدق ملک، عبدالعلیم خان، اور جام کمال نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود رہے۔ سعودی عرب کے وفد میں تقریباً 130 سرمایہ کار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
شعبوں کا تنوع
وفد میں توانائی، مائننگ، منرلز، ایگریکلچر، بزنس، ٹورازم، انڈسٹری، اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں کے عہدیداران اور کمپنیاں شامل ہیں۔ اس دوران، پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈول کی گئی ہیں، جن میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
وزیر پیٹرولیم کا بیان
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے معزز مہمانوں کی آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ اس وفد کی آمد پاکستان سعودی تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستانی معیشت کے لیے دوررس فوائد کا حامل ہوگا۔