سابق کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
واقعہ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے پر گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کا الزام سامنے آگیا۔ برکی پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم سلمان قادر کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
دعویٰ کا پس منظر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھریلو ملازمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان قادر نے اسے فارم ہاؤس کی صفائی کے بہانے بلایا اور وہاں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
پولیس کی کارروائی
واقعے کے بعد برکی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
طبی معائنہ اور تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل معائنہ کرایا جا رہا ہے جبکہ تفتیش میرٹ پر کی جائے گی، اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








