سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پر تیز رفتار کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
حادثے کی تفصیلات
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ کے قریب ڈسکہ روڈ پر تیز رفتار کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اچھی دوستی تھی؛ لکھوا لیا”یہ الیکشن امن و امان کی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں لہٰذا وقتی طور پر ملتوی کر دینا چاہیے“اس دور میں اے سی انتطامیہ کا سربراہ ہوتا تھا۔
ریسکیو حکام کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجہ میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہے، لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
جاں بحق افراد کی شناخت
جاں بحق افراد میں 3 سال کی عزا، 6 سال کا زمان، 38 سال کا سلمان، 58 سال کا اسلام اور 29 سال کا عمران شامل ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
لواحقین کا بیان
لواحقین کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔








