چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والا سپیشل ٹکٹ ایگزامینر معطل
سپیشل ٹکٹ ایگزامینر کی معطلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے اور مسافروں سے لڑائی جھگڑا کرنے پر سپیشل ٹکٹ ایگزامینر ارشاد کو معطل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنے بچے کے ڈائپر خود تبدیل کرتا ہوں: محب مرزا
انکوائری کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد نے بتایا کہ سپیشل ٹکٹ ایگزامینر کو معطل کرنے کے بعد انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ تفتیش: عمران خان کی بھانجی مجرم اور 8 کارکن بے گناہ قرار
لڑائی جھگڑے کی وجوہات
ریلوے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین میں سامان راستے میں رکھنے پر لڑائی جھگڑا شروع ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 27 ارب کا مالی پیکیج تیار، ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 15 سے 18 ارب روپے مختص
مسافروں کی مداخلت
مسافروں کی طرف سے تلخ کلامی کے بعد ویڈیوز بنانے پر بات بڑھ گئی، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچی۔ دوران لڑائی ٹرین بھی رکی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک طبی معجزہ—پنجاب نے تاریخ رقم کر دی
مسافروں کی شکایات پر کارروائی
ریلوے ذرائع کے مطابق دیگر مسافروں نے لڑائی جھگڑا ختم کرایا، مسافروں کی شکایات پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات 2024 کے نتائج
انکوائری ٹیم کا اجلاس
پیر کے روز انکوائری ٹیم کے سامنے ٹکٹ ایگزامینر، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اور گارڈ بھی پیش ہوں گے۔
واقعہ کی تاریخ
واضح رہے کہ ٹرین میں مسافر کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا واقعہ 4، 5 روز قبل پیش آیا تھا۔








