ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان مقرر
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے قومی سکواڈ کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
15 رکنی سکواڈ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ٹیم میں نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل ہیں، ساتھ ہی شاہین آفریدی، شاداب خان، عثمان خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑی
ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان ٹیم میں شامل ہیں۔ عثمان طارق، فخرزمان اور محمد نواز بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔








