کوئٹہ میں خون جماتی سردی سے سڑکوں پرکھڑا پانی جم گیا
بلوچستان میں سردی کا اثر
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں خون جماتی سردی نے شہریوں کا نظامِ زندگی مفلوج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر بلوچستان کا حلف اٹھا لیا
درجہ حرارت کی ریکارڈنگ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، گوادر میں 6 اور تربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرزا آفریدی نے سینٹر بننے کے لیے شبلی فراز کو 12 کروڑ روپے دیے، اینکر پرسن عمران ریاض کا الزام
سردی کی وجہ سے مشکلات
ادھر کوئٹہ، قلات اور زیارت میں سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا، گھروں کی ٹینکیوں اور لائنوں میں بھی پانی جم گیا۔
سخت سردی میں زیارت اور قلات میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ برقرار ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی کی صورتحال
دوسری جانب کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔








