سانحہ گل پلازہ،ریسکیو آپریشن نویں روز بھی داخل، تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد
کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کا واقعہ
کراچی (آئی این پی) کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی واقعہ کے بعد نویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ ملبہ ہٹانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ریسکیو 1122 اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ عمارت کے ملبے میں موجود انسانی باقیات کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد کی گئی ہیں جو ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کا ٹاس ہو گیا
لاشوں کی شناخت
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جب کہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی۔ ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے کی گئی۔ واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اڈیالہ کا قیدی’’ بانی متحدہ پارٹ 2 ‘‘بن چکا ، عظمیٰ بخاری
مقدمے کی تفصیلات
مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ
ڈیپٹی کمشنر کا بیان
ڈپٹی کمشنر سائوتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں ریکوری اور سرچنگ کا کام مکمل کر لیں گے، ملبہ اٹھانے کا کام چلتا رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھی کچھ انسانی باقیات ملی ہیں، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 6 دن بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی
میئر کراچی کا دورہ
ادھر میئر کراچی مرتضی وہاب نے گل پلازہ متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات میں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت تمام وسائل شہریوں پر صرف کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے شہریوں کے دکھ پر سیاست کی جاتی ہے، گل پلازہ سانحے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کا اعلان
دریں اثنا، سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں فائر سیفٹی سے متعلق مفت تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ فائر سیفٹی سے متعلق مفت تربیت کے لیے تمام ایسوسی ایشنز اور مارکیٹ تنظیمیں گورنر ہاؤس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔








