چین کے ساتھ باہمی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں: محسن نقوی
محسن نقوی کا چین کے ساتھ تعلقات کا ذکر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ باہمی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، ستمبر میں چین کا دوبارہ دورہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق
چینی قونصل جنرل سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب
چینی قونصل جنرل کی تعریف
اس موقع پر چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ سب محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار اور کارکردگی کے معترف ہیں۔ پاک چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آپ کا کردار گراں قدر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 مبینہ پولیس مقابلے، 7 ڈاکو ہلاک
محسن نقوی کی کامیاب ملاقات کا ذکر
ژاو شیرین کا کہنا تھا کہ پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے محسن نقوی نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے۔ پاکستان میں ان کا قیام انتہائی خوشگوار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سعود نے مجھ سے مجھ سے جہیز نہیں لیا تھا اور گھر کے فرینچر کا انتظام بھی خود کیا ، ادا کارہ جویریہ سعود کا انکشاف
بھائیوں جیسے تعلقات
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ژاو شیرین سے بھائیوں جیسا تعلق ہے جو آئندہ بھی برقرار رہے گا، لاہور میں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی موت: شوبز میں تنہائی اور ذہنی دباؤ کی کہانی!
چین کا آئندہ دورہ
انہوں نے اپنے حالیہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وزیر پبلک سکیورٹی وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے تین گھنٹے طویل ملاقات انتہائی خوشگوار اور سود مند رہی، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعلقات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔
تحائف کا تبادلہ
ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا، جبکہ ژاو شیرین نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔








