لاہور میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق
واقعہ کی تفصیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پی آئی اے روڈ کے پاس ہوا والی ٹینکی پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں، یہ دو ملکوں میں نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے: پاکستانی سفیر
حادثے کی جگہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ بیکری انم پلازہ کے پاس پیش آیا جس کی کال ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت
دھماکے کے نتیجے میں نقصان
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے خاتون جاں بحق ہونے کے علاوہ دو بچیاں بھی زخمی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور آنیوالے کل میں بھی زندہ رہے گا: وزیر داخلہ محسن نقوی
زخمیوں کا علاج
زخمی بچی کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ نور تاج زوجہ زویر کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کی معلومات
زخمیوں کی شناخت 10 ماہ جویریا اور 24 سالہ انم کے نام سے ہوئی۔








