خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے، مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے: سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ کے پی کا گورنر راج پر بیان
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پیکیج کے بعد پاکستان کو دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز ملنے کا امکان
پی ٹی آئی کی ریلی میں خطاب
جیو نیوز کے مطابق مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود تیراہ جاؤں گا، وہاں کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کریں گے اور جو بھی بات ہوگی ثبوت کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اس لیے مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
اسٹریٹ موومنٹ کی آمد
واضح رہے اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ آج سوات، بٹ خیلہ اور تیمر گرہ میں بھی کارکنان سے خطاب کریں گے۔








