شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کا مؤقف تسلیم نہ کرنے پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
شاہد آفریدی کا آئی سی سی پر تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے دہرے معیار پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اس بات کا اظہار کیا کہ ایک سابق انٹرنیشنل کرکٹر کی حیثیت سے انہیں آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل کی کمی کی وجہ سے افسوس ہوا۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے معاملات میں تفاوت
آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے بھارت کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا، لیکن بنگلہ دیش کے معاملے میں اس طرح کی سمجھ بوجھ دکھانے میں ناکام رہی۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ تسلسل اور برابری عالمی کرکٹ کی گورننس کی بنیاد ہیں، اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔








