نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین میں ٹیلیفونک رابطہ
ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکن بانی پی ٹی آئی کو ریڈلائن اور روحانی شخصیت گردانتے ہیں، 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔








