اس سال گریڈ 9 کے 52 ہزار طلباء میٹرک ان ٹیکنالوجی کا امتحان دیں گے: وزیر تعلیم

وزیر تعلیم کا گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں خطاب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے غیر سرکاری تنظیم برگد اور یوتھ ٹیوب کے زیر اہتمام ’’گرلز ایجوکیشن فیسٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تعلیم پر گذشتہ 2 برسوں میں ریکارڈ کام کیا گیا۔ آج پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ دھرنادھرنا کھیل رہا ہے اور مریم نواز لوگوں کو گھر اور مفت پلاٹس دے رہی ہیں:عظمیٰ بخاری

تعلیمی اصلاحات اور مستقبل کی بصیرت

اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات نے پنجاب کی تعلیمی صورتحال کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جدید مہارتوں اور باوقار مستقبل سے جوڑ کر ہر طالبعلم کو آگے بڑھنے کا اعتماد دینا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت دیگر کے خلاف 26 نومبر کے مقدمات، انسداد دہشتگردی عدالت نے حاضر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کردیں

گرلز ایجوکیشن فیسٹ کی کامیابی

غیر سرکاری تنظیم ’’برگد‘‘ اور یوتھ ٹیوب کے تحت منعقدہ گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں ریل سازی کے مقابلوں، تقاریر، کوئز اور دیگر مقابلہ جات میں شامل بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے ہر بچی کیلئے ذاتی طور پر کیش پرائز کا اعلان کیا۔ آج سرکاری سکولوں میں طلباء کو سٹیم پروگرام، ہم نصابی سرگرمیوں اور لیڈرشپ کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی سونے کی گھڑی نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دیئے

لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ

رانا سکندر حیات نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر حکومت بالخصوص فوکس کئے ہوئے ہے۔ بچیاں ہر میدان میں لڑکوں کو مات دے رہی ہیں۔ گذشتہ روز نوری نت کے گاؤں نت کلاں میں لڑکیوں کیلئے ہائی سکول اپگریڈ کرکے انہیں ایجوکیشن ڈے کا تحفہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان، ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے: مریم نواز

تعلیمی نظام کی ترقی کی راہ

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے رواں سال گریڈ 9 کے 52 ہزار طلباء میٹرک ان ٹیکنالوجی کا امتحان دے رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کا تعلیمی نظام ترقی کی راہ پر ہے۔ آئندہ 4 سالوں کے اختتام پر ہمارے اقدامات کا مقابلہ ماضی کے 77 برسوں سے کریں گے تو فخر محسوس ہوگا۔

ایوارڈ کی تقسیم

اس موقع پر وزیر تعلیم نے ملالہ فنڈ کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نشاط ریاض اور یوتھ ٹیوب کے سی ای او اقبال حیدر بٹ کے ہمراہ گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں مقابلوں کی فاتح طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...