کندھ کوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل
دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام ’’پریمیئر لیگ‘‘ کی افتتاحی تقریب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت
تفصیلات
پولیس ذرائع کے مطابق گھوڑا گھٹ تھانے کی حدود کچے کے گاؤں حیدر شاہ میں مبینہ کاروکاری کے الزام پر دو افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے، مقتولین میں خان عرف جانو چاچڑ اور خاتون گلناز شامل ہیں۔
خاتون کا والد ملوث
ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ گلناز کے والد افغانی چاچڑ نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا اور لاشیں دریائے سندھ میں پھینک دیں۔








